رواں برس ایک لاکھ پاکستانی مختلف ممالک سے نکالے گئے

سعودی عرب نے 52ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث27مطلوب افرادسمیت1095انسانی سمگلروں کوگرفتارکیا۔ فوٹو: فائل

رواں سال اب تک ایک لاکھ کے قریب پاکستانیوں کومختلف ممالک سے ملک بدرکرکے پاکستان بھجوایاگیاجبکہ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث27مطلوب افرادسمیت1095انسانی سمگلروں کوگرفتارکیا۔


ایف آئی اے کے ایک سینئرافسرنے بتایا کہ سب سے زیادہ تعداد میں پاکستانی سعودی عرب سے ملک بدرکیے گئے جن کی تعداد 52 ہزار278 ہے۔ اس کے علاوہ ایران سے22056 ،یو اے ای سے7ہزار94 ،اومان سے4ہزار407، ملائیشیا سے3ہزار 65، یوکے سے2ہزار348، ترکی سے2ہزار9،یونان سے1241 ،جنوبی افریقہ سے525 ،تھائی لینڈ سے330اوردیگرمختلف ممالک سے2ہزار547پاکستانیوںکوملک بدرکیا گیا۔

وزارت داخلہ کے احکام پر ایف آئی اے نے غیرقانونی امیگریشن میںملوث مشاورتی کمپنیوں کیخلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے108کیس رجسٹرکیے جن میں سے53میں چالان پیش کردیے گئے اور7کوسزا ہوئی،ان میں کے پی کے میں18، پنجاب میں 50،اسلام آباداورسندھ میں 20،20کیس رجسٹرڈکیے گئے۔
Load Next Story