طلاق کے ذمہ دارمیں اور عمران خان خود ہیں کوئی اور نہیں ریحام خان
عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کے ذمہ دار میڈیا، عمران کے دوست یا پھر ان کے رشتہ دار نہیں. ریہام خان
MULTAN:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے کہا ہے کہ ان کی شادی ٹوٹنے کے ذمہ دارکوئی اور نہیں بلکہ وہ خود اور عمران خان ہیں۔
برطانوی اخبار میں لکھے گئے ایک آرٹیکل میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کے ذمہ دار میڈیا، عمران کے دوست یا پھر ان کے رشتہ دار نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ان کی طلاق کے ذمہ دار کون ہیں، کیا میڈیا، کیا عمران خان کے مشیروں کی مداخلت اور کیا ان کے رشتے داروں کی شادی پر ناپسندیدگی لیکن طلاق کی وجہ ان سب سے آگے ہے۔ ریحام کا مزید کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان ایسا رشتہ ہوتا ہے جو ہر قسم کے حملے اور افواہوں کو برداشت کرلیتا ہے لیکن اگر وہی کمزور ہوجائے تو پھر کچھ باقی نہیں رہتا۔ وہ اور عمران میچور تھے اور سیکڑوں سالوں سے میاں بیوی کا رشتہ اسی کی بیناد پر قائم ہوتا رہا ہے لیکن انہوں نے خود اس رشتے کے تعلق میں کمزوری کو آنے دیا۔
ریحام خان نے مزید لکھا کہ آپس میں خیالات میں کسی بھی قسم کے سنجیدہ اختلافات اور بلاجواز مطالبات کے عدم موجودگی کے باوجود اگر یہ رشتہ اتنا آسانی سے ٹوٹ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ دونوں کے درمیان مضبوط تعلق ہی نہیں تھا۔ ریحام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے بچوں اور فیملی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری محسوس کیا اور عمران سے شادی کے بعد ان کا ہر جگہ دفاع کیا اور جب تحریک انصاف کی مہم چلانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو منظر عام سے ہٹ گئیں اور چاہتی تھی کہ عمران خان بغیر کسی دباؤ کے اپنی پارٹی کے کاموں پر توجہ دیں۔
ریحام خان کا پاکستانی معاشرے میں عورت کے مقام سے متعلق کہنا تھا کہ عمران سے شادی کے بعد ان پر یہ بات کھلی کہ وہ اتنی ذہین نہیں ہیں جتنا سوچتی ہیں، دوئم اگر آپ عورت ہیں تو کتنی ہی تعلیم یافتہ، خود اعتماد اور قابل کیوں نہ ہوں تو بھی ایک غریب وران پڑھ عورت کی طرح کمزورہی تصور کی جائے گی جب کہ یہ جانے اور ثبوت لائے بغیر کہ آپ کا کیا قصور ہے کوئی بھی مرد آپ پر کچیڑ اچھال دے گا اور افسوس کی بات ہے کہ آپ کے اپنے رشتہ دار مرد عورت کے اس بنیادی حقوق کی پامالی میں آگے ہوں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3e7plu_reham-khan_news