طالبان کی اکثریت انسداد پولیو مہم کی حامی ہے گورنر خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ ان جان لیوابیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے، گورنر

خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ ان جان لیوابیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے، گورنر فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے گورنر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ طالبان کی اکثریت انسداد پولیو مہم کی حامی ہے جب کہ مٹھی بھرعناصر اس کے خلاف ہیں۔



پشاور یونیورسٹی میں انسداد پولیو کے خلاف مہم کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کیسز فاٹا کے ان قبائلی علاقوں میں زیادہ ہے جہاں شرح خواندگی کم ہے۔


مسعود کوثر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو اس صورتحال کی سنگینی کے بارے میں علم ہے اور خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ ان جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
Load Next Story