پیرس حملےنیویارک کے شہریوں نے مسلمان ڈرائیوروں کی ٹیکسیوں میں بیٹھنا چھوڑدیا

گزشتہ روز ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی کیب پر گھر تک جانا اس کی زندگی کا افسردہ ترین واقعہ تھا،ٹوئٹ

گزشتہ روز ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی کیب پر گھر تک جانا اس کی زندگی کا افسردہ ترین واقعہ تھا،ٹوئٹ:فوٹو:فائل

LONDON:
پیرس حملوں کے بعد نیویارک میں شہریوں نے مسلم ٹیکسی ڈرائیوروں کی ٹیکسیوں میں بیٹھنا چھوڑ دیا۔


نیویارک کے 23 سالہ نوجوان ایلکس مولی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی کیب پر گھر تک جانا اس کی زندگی کا افسردہ ترین واقعہ تھا کیونکہ ٹیکسی ڈرائیور ان کو گھر پہنچانے تک روتا رہا اور اس نے بتایا کہ پیرس حملوں کے بعد شہریوں نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں کی ٹیکسیوں میں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے۔

واضح ر ہے کہ فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story