نوشہرہ میں آرمی پبلک اسکول کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام
پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے 8 کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، علاقے میں خوف و ہراس
KARACHI:
نوشہرہ کینٹ میں واقع آرمی پبلک اسکول کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر 8 کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر رکھا تھا۔
نوشہرہ کینٹ کی حدود میں واقع آرمی پبلک اسکول و کالج کی مین راہداری میں نامعلوم دہشت گردوں نے کھوکے میں 8 کلو گرام وزنی بم رکھا تھا، واضح رہے کہ مذکورہ اسکول میں فوجی و سویلین لوگوں کے 800 بچے طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔