کروڑوں روپے مالیت کا سونا پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
دبئی سے آنے والے ملزم رضوان سے 7 کلو گرام سونا برآمد ہوا جو اس نے اپنے جسم سے باندھ رکھا تھا۔
کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے شخص رضوان کی جامہ تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 7 کلو سونا برآمد ہوا جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سونا اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا اور اس کا تعلق لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید سے ہے۔
دوسری جانب ملزم رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے سونا دبئی سے خریدا اور وہ پاکستان برآمد کر کے اسے زیورات کی شکل دے کر واپس دبئی لے جانا چاہتا تھا کیونکہ دبئی میں پاکستانی سونے کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کسٹم حکام نے رضوان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔