ہمارا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب

پاکستان کے ایٹمی بجلی گھر عالمی ادارے کے حفاظتی ضابطوں کے مطابق کام کر رہے ہیں، نائب مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ

پاکستان ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے ایک عملی منصوبے پر عمل پیرا ہے، خلیل ہاشمی فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایٹمی توانائی کےعالمی ادارے کی سالانہ رپورٹ پر تبصرے کے دوران پاکستان کے نائب مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان ایٹمی سلامتی کو مضبوط بنانے کےلئے ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے ایک عملی منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ حکومت پاکستان اپنے ایٹمی بجلی گھروں کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے جو ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے حفاظتی ضابطوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان ایکسپورٹ کنٹرول کے اداروں خصوصاً نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کو باہمی مفاد میں سمجھتا ہے۔ پاکستان نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے سے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کی بات کی ہے کیونکہ وہ اس حوالے سے کوششوں میں ادارے کا قابل قدر شراکت دار ہے۔
Load Next Story