بلاول بھٹو نے سندھ کی بعض یونین کونسلزمیں انتخابات ملتوی کرنے کو متنازع فیصلہ قرار دیدیا

انتخابات سے ایک روز قبل صرف چند یونین کونسلز میں الیکشن ملتوی کرنا انتہائی متنازع فیصلہ ہے، بلاول بھٹو

انتخابات سے ایک روز قبل صرف چند یونین کونسلز میں الیکشن ملتوی کرنا انتہائی متنازع فیصلہ ہے، بلاول بھٹو، فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی 81 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلہ کو متنازع قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 81 یونین کونسلز میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے منتازع فیصلہ قرار دیا جب کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات سے صرف ایک روز قبل صرف سندھ کے چند اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنا انتہائی متنازع فیصلہ ہے۔




واضح رہے سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے کچھ اضلاع میں 24 گھنٹوں کے اندر نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سندھ کے 81 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story