کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک

ملزمان کا تعلق گینگ وار سے تھا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ترجمان رینجرز

ملزمان کا تعلق گینگ وار سے تھا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ترجمان رینجرز ۔ فوٹو:فائل

رینجرز نے لیاری میں کارروائی کے دوران گینگ وار کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


ترجمان رینجرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے فائرنگ سے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان نے پولنگ اسٹیشنوں پرحملےکی منصوبہ بندی کررکھی تھی جس کے ذریعے وہ شہر کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے، ملزمان کی شناخت امجد اور اقبال کےنام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان قتل، بھتاخوری اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر اہم وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Load Next Story