لاہور ہائیکورٹ گیس قیمتوں میں 14 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل

اوگرا اور وفاقی حکومت کو نوٹس، عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا، 30 نومبر تک متعلقہ حکام سے جواب طلب

قیمتیں کسی جواز کے بغیر بڑھائی گئیں، قوانین کے تحت اس سے قبل عوامی سماعت بھی نہیں کی گئی، درخواست گزار فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے سوئی گیس کی قیمتوں میں 14فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔


گزشتہ روز جسٹس مرزا وقاص رؤوف کی سربراہی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شاہد اکرام نے موقف اختیار کیا کہ اوگرا نے کسی قانونی جواز کے بغیر گیس کی قیمتیں بڑھائیں اور قوانین کے تحت اس سے قبل عوامی سماعت بھی نہیں کی گئی۔

انھوں نے استدعا کی کہ قیمتوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے اوگرا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
Load Next Story