دہشت گردوں کا پاکستان فرانس اوردنیا بھرسے خاتمہ ضروری ہے وزیراعظم

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور پیرس واقعات کے ذمہ دار اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور پیرس واقعات کے ذمہ دار اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، وزیراعظم . فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور پیرس واقعات کے ذمہ دار اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے اس لئے دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے حوالے سے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن پر پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔
Load Next Story