پیرس اور لبنان حملوں میں داعش کی مدد کرنے والا گروہ کویت میں گرفتار
گروہ کا لیڈر لبنانی ہے جس کی مدد سے لبنان اور پیرس میں حملے کئے گئے، کویتی وزارت داخلہ
GILGIT:
کویتی سیکیورٹی فورسز نے ایک لبنانی سرغنہ سمیت، شامی، کویتی اور مصری باشندوں پر مشتمل ایک گروہ گرفتار کیا ہے جس پر داعش کی مالی اور فوجی سامان فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عرب اور دیگر عالمی خبررساں اداروں کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ اس گروپ نے شام اور عراق میں موجود جنگجوتنظیم داعش کورقم اورایئرڈیفینس سسٹمز فراہم کیے ہیں اور لبنانی سرغنہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے بعد ہی داعش نے بیروت اور پیرس پر خوفناک حملے کئے تھے۔
حراست میں لیے گئے گروہ کا لبنانی سرغنہ کویت میں داعش کا ہمدرد اور کوآرڈنیٹرتھا جس نے یوکرائن سے ایف این 6 کے چھوٹے ایئرڈیفینس سسٹمز خریدے تھے جو ترکی کے ذریعے شام بھجوائے گئے جہاں وہ داعش کے پاس پہنچے تھے لیکن کویتی حکام نے اس سودے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں کویت سے داعش کی اعانت کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔