اقتصادی استحکام سے ہی دہشت گردی کامقابلہ ممکن ہےصدر
پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں،کانفرنس سے خطاب
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اورجاپان کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، اقتصادی استحکام سے ہی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، جاپان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔
اسلام آباد میں جاپان پاکستان تجارتی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے حوالے سے جاپان اہم عالمی رہنما ہے ،رواں سال پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ ہے دونوں ملکوں کا تجارتی حجم صلاحیت سے کہیںکم ہے ،جاپان کی مصنوعات دنیا بھر میں قابل بھروسہ سمجھی جاتی ہیں ،پاکستانی بھی جاپانی مصنوعات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،جاپان کو علاقائی ممالک کی وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، ہمیں توانائی کے بحران جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،جاپان پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کر سکتا ہے ۔آئی این پی کے مطابق صدر زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرشیری رحمن کوتحریرکئے گئے خط میں کہاکہ امریکہ کی جانب سے سلالہ حملے پر معافی ہمارے درست موقف کی تائید ہے، شاندار خدمات سرانجام دینے پرصدر نے پاکستانی سفیر کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔