ڈینگی بخار کی مزید 10افراد میں تصدیق

مشتبہ مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے

بدھ کوجاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں مزید10نئے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی۔ فوٹو: فائل

شہر میں مزید10افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی رواں سال کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد359ہوگئی ہے۔


صوبائی ڈینگی سرویلنس سیل کی جانب سے بدھ کوجاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں مزید10نئے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی جبکہ11ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے،سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال کے دوران ایک مریضہ دوران علاج ہلاک ہوچکی ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اورماہر امراض خون ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ ڈینگی بخار ہر سال رپورٹ ہوتاہے جس میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوتے ہیں لہٰذا اس مرض سے بچنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ بارشوں کے بعد فوری طورپر جراثیم کش اسپرے کرائے۔
Load Next Story