امریکی صدارتی امیدوار بین کارسن نے شامی پناہ گزینوں کو باؤلے کتوں سے تشبیہ دیدی

ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتخابی مہم میں مسلم مخالف بیانات دے کر اپنے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتخابی مہم میں مسلم مخالف بیانات دے کر اپنے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل بین کارسن نے شامی پناہ گزینوں کو بائولے کتوں سے تشبیہ دیدی۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی کے امیدوار اور سابق نیوروسرجن بین کارسن نے الباما میں خطاب کرتے ہوئے شام کی خانہ جنگی اور داعش کے خوف سے ملک چھوڑنے والے شامی پناہ گزینوں کو بائولے کتوں سے تشبیہ دے دی۔


اس سے قبل ایک اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی مسلم مخالف بیانات دے کر اپنے ووٹرز کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو امریکا سے تمام مساجد ختم کروا دیں گے۔

اس سے قبل بھی بین کارسن مسلم مخالف بیانات دے چکے ہیں۔ اپنے بیان میں بین کارسن کا کہنا تھا کہ میں اس بات کی حمایت نہیں کروں گا کہ امریکا کی باگ دوڑ کسی مسلمان کے ہاتھ میں دی جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتخابی مہم میں مسلم مخالف بیانات دے کر اپنے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Load Next Story