جماعت اسلامی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کی ازخود کارروائی
جبری طورپرعوام کو قربانی کی کھالوں کی پرچیاں تھمانے اورمحلوں میں بیرئیرزلگانےکےخلاف موثرکارروائی کریں ۔سندھ ہائیکورٹ.
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں جبری طورپر عوام کو قربانی کی کھالوں کی پرچیاں تھمانے، شہریوں کو حراساں کرنے اور گلی محلوں میں بیرئیرز لگانے کے خلاف موثر کارروائی کریں ۔
فاضل چیف جسٹس نے یہ ہدایت جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی یونس بارائی کی جانب سے لکھے جانے والے خط کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیں ، یونس بارائی نے ممبر انسپکشن ٹیم II سندھ ہائیکورٹ کے توسط سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم کی توجہ کراچی میں امن وامان کی ابتر صورتحال ، ایک تنظیم کی جانب سے اسلحہ کی نمائش ، جبری طور پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی وصولی کے لیے پرچیوں کی تقسیم ، شہریوں کو ہراساں کرنے او رکاوٹیں کھڑی کرنے کی جانب مبذوال کرائی تھی۔