مالی میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ
دہشتگردوں نے گزشتہ روز دارالحکومت باماکو کے ہوٹل پر حملہ کر کے 150 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔
مالی میں دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز دارالحکومت باماکو کے لگژری ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ملک میں 10 روز کے لئے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ مالی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں تین حملہ آوروں نے 150 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور مارے گئے تاہم 27 افراد ہلاک اور دیگر کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے مالی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنا گھناؤنا فعل ہے جو ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں جب کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مالی حملہ خوفناک دہشتگری کی کارروائی ہے جس کا مقصد ملک میں امن و امان کے لئے اقدامات کو نقصان پہنچانا ہے۔
واضح رہے کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم المرابطن نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3ex5ge