پی سی بی نے پاک بھارت سیریز نہ ہونے پر متبادل پلان تیار کرلیا
پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی صورت میں 17 دسمبر سے کراچی میں پینٹنگولر ٹورنامنٹ کرائے جانے کا امکان ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان کے طور پر پینٹنگولر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں پہلی بار پینٹنگولر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جس میں ٹیمیں حصہ لیں گی، چاروں صوبوں کی ایک ایک ٹیم ہو گی جب کہ ایک ٹیم اسلام آباد کی ہو گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پینٹنگولر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ایونٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے، پینٹنگولر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے باعث قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کو 10 روز آگے بڑھا دیا جائے گا، پینٹنگولر ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کا ریہرسل ہو گا جس میں پاکستان سپر لیگ کے متوقع 75 کھلاڑی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں یو اے ای میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے لیکن بھارت کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں۔