امریکی ایجنسیوں کا غلبہ توڑنے کیلیے نئی ریٹنگ فرم بنانے کااعلان

یونیورسل کریڈٹ ریٹنگ گروپ چینی، روسی اور امریکی کمپنیوں کاجوائنٹ وینچر ہے.

6 ماہ میں قائم، ہیڈ کواٹرزہانگ کانگ میں ہوگا، شراکت داروں کی پریس کانفرنس. فائل فوٹو

KARACHI:
چینی ریٹنگ ایجنسی ڈاگونگ نے امریکی وروسی پارٹنرز کے اشتراک سے نئی آزاد کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی 6 ماہ میں قائم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی فرم کا مقصد ریاستی وکمپنی قرضوں کی تشخیص کے حوالے سے امریکی ایجنسیوں موڈیز، فچ اور ایس اینڈ پی کے غلبے کو توڑنا ہے۔


ڈاگونگ، امریکا کی ایگان، جونز ریٹنگز اور روس کی رس ریٹنگ آئندہ 6 ماہ کے دوران مشترکہ فرم قائم کردیں گی جس کا ہیڈکوارٹرز ہانگ کانگ میں ہوگا۔ تینوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے اشتراک کا اعلان کیا اور نئی فرم یونیورسل کریڈٹ ریٹنگ گروپ میں شمولیت کے لیے ہرملک کی آرگنائزیشن کو دعوت دی۔ ڈاگونگ کے چیئرمین گوان جیان زونگ نے بتایا کہ 20 سے زائد ملکوں کی درجنوں کمپنیاں اس حوالے سے پہلے ہی اپنی دلچسپی کا اظہار کر چکی ہیں۔

نیا گروپ 5 سال کے اندر فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز کے غلبے کو توڑ دے گا۔ نئے کمپنی کے شراکت داروں نے بیجنگ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد موجودہ نظام کو متوازن کرنے کے لیے نئے نظام کو قائم کرنا ہے، عالمی اقتصادی بحران نے موجودہ انٹرنیشنل ریٹنگز سسٹم کی خامیوں کو ثابت کردیا ہے جس سے انسانی خوشحالی اور ترقی خطرے میں پڑ گئی ہے، اس لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔
Load Next Story