نوکیا نے ونڈوز لومیا سیریز کا سستا ترین فون لومیا 510 متعارف کرادیا

اس فون کے ذریعے 5 میگا پکسل، کیمرہ اور آٹو فوکس ٹیکنالوجی کے ساتھ بے مثال تصاویر لی جاسکتی ہیں.

اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 16ہزار سے 17 ہزار روپے ہے. فوٹو : فائل

نوکیا نے نوکیا لومیا 510 کو متعار ف کرادیا جو لومیا سیریز کانہ صرف جدید اور تیز بلکہ سب سے با سہولت قیمت پر دستیاب ہونے والا اسمارٹ فون ہے۔


4 انچ ڈسپلے کے ساتھ نوکیا لومیا 510 نے لومیا ونڈوز فونز کی منفرد خصوصیات کو حاصل کرنا نہایت آسان بنا دیا ہے، ونڈوز فون میں Live Tiles کے ذریعے صارفین موصول شدہ میسجز اوراپ ڈیٹس دیکھ سکتے ہیں جبکہ PeopleHub آپ کو اپنے تمام کونٹیکٹس اور سماجی نیٹ ورکس کی اپ ڈیٹس ایک ہی جگہ پر فراہم کر دیتا ہے، نوکیا لومیا 510 میں مائیکروسافٹ آفس اورانٹرنیٹ ایکسپلولر 9کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

کیمرہ ایکسٹراز ایپ' ڈائون لوڈ کر کے اس فون کے ذریعے 5 میگا پکسل، کیمرہ اور آٹو فوکس ٹیکنالوجی کے ساتھ بے مثال تصاویر لی جاسکتی ہیں، بڑے اور واضح ٹچ اسکرین کے علاوہ، نوکیا لومیا 510 میںSnapdragon پروسیسر ، 256ایم بیRAM، 4جی بی Mass Memory اور7جی بی مفت اسکائی ڈرائیواسٹوریج بھی شامل ہے، نوکیا لومیا 510 لال، پیلا، نیلا، کال، اور سفید رنگ میں دستیاب ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 16 ہزار سے 17 ہزار روپے ہے، یہ فون پاکستان میں دسمبر 2012 سے دستیاب ہو گا۔
Load Next Story