ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پی اے ایف میوزیم کراچی میں مجسمہ نصب

ایم ایم عالم نے30سیکنڈ میں بھارت کے5 طیارے تباہ کر دیے تھے اور مختلف محاذوں پر دشمن کے11طیارے گرائے تھے

ایم ایم عالم نے30سیکنڈ میں بھارت کے5 طیارے تباہ کر دیے تھے اور مختلف محاذوں پر دشمن کے11طیارے گرائے تھے:فوٹو : آئی این پی

1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی میں پاک فضائیہ نے ان کا مجسمہ نصب کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے ایف میوزیم میں قومی ہیرو کوخراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایم ایم عالم کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ لوگ ان کے مجسمے کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں۔


ایم ایم عالم ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا تھا۔ انھوں نے30سیکنڈ میں بھارت کے5 طیارے تباہ کر دیے تھے اور مختلف محاذوں پر دشمن کے11طیارے گرائے تھے۔ یہ مجسمہ لاہور کے آرٹسٹ فقیر سیف الدین نے نہایت مہارت سے بنایا ہے۔ ان کے عقب میں وہ جہاز کھڑا ہے جس پر بیٹھ کر انھوں نے عظیم کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3ew32t_mm-alam_news
Load Next Story