طالبہ ہلاکت کیس واقعے میں مزید 3 ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف

تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

ملزمان کی نشاندہی تہمینہ اور عمیر کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کرکے ہوئی ہے, پولیس ۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نے طالبہ کی زیادتی کے بعد قتل کے معاملے میں تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا تے ہوئے مزید 3 ملزمان کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 2 روز قبل راولپنڈی کے علاقے روات میں سی ایس ایس کی طالبہ تہمینہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کی واردات میں گرفتارملزم عمیر کےعلاوہ مزید 3 ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دیگر ملزمان کی نشاندہی تہمینہ اور عمیر کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کرکے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ايس ايچ او تھانہ روات کا کہنا ہے کہ ملزم عمیراس وقت زیرعلاج ہے، اس لئے اسے ریمانڈ کے لئے عدالت یا ڈیوٹی مجسٹریٹ کے رو برو سامنے پیش نہیں کیا گیا تاہم عمیر کو پیر کے روز جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story