بھارت نے پاکستان کو ہرا کر جونیئرہاکی ایشیا کپ جیت لیا
بھارت نے پاکستان کو فائنل میں 2-6 سے شکست دی۔
KARACHI:
بھارت نے پاکستان کو جونیئرہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں 2-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ملائشیا کے شہر کونٹن میں کھیلے گئے جونیئرہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-6 سے شکست دے دی تاہم شکست کے باوجود پاکستان نے جونیئرہاکی ورلڈ کپ 2016 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کی جانب سے فائنل میچ میں ہرمن پریت سنگھ نے 4، من پریت اور ارمان قریشی نے ایک ایک گول کیا جب کہ پاکستان کے محمد یعقوب اور محمد دلبر نے ایک ایک گول کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جب کہ سیمی فائنل میں بھارت نے جاپان کو 1-6 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ جونیئرہاکی ایشیا کپ کے گروپ اے میں بھارت، ملائشیا، جاپان اور چین جب کہ گروپ بی میں پاکستان، کوریا، عمان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔