اسلام آباد اسٹیڈیم میں 50 ہزار شائقین کی گنجائش ہوگی
بینظیر بھٹو سے منسوب کرنے کا فیصلہ، ایبٹ آباد اسٹیڈیم کیلیے 12.5 ملین روپے کا بجٹ منظور۔
اسلام آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی،اسے بینظیر بھٹو سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد میں پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ کی یہ مزید تفصیلات بدھ کو سامنے آئیں، ارکان کو بتایا گیا کہ تکمیل کے بعد یہ ملک کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہو گا،اس کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی اسلام آباد میں35 ایکڑ زمین مل چکی ہے،گورننگ بورڈ نے ایبٹ آباد اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن و ڈیولپمنٹ کیلیے 12.5ملین روپے کا بجٹ بھی منظور کر لیا،اسٹیڈیم کے گرد بائونڈری وال بھی تعمیر کی جائے گی۔
یہاں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپس کے ساتھ انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دریں اثنا بورڈ کے وہ ملازمین جن کی ماہانہ تنخواہیں40ہزار روپے سے کم ہیں، اس میں 15 فیصد اضافے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گورننگ بورڈ میٹنگ کی بیشتر اہم تفصیلات ''ایکسپریس'' میں ایک روز قبل ہی شائع ہو چکی تھیں۔