’’مسلمان ہوں اور دہشتگرد نہیں‘‘ کینیڈین گلوکاروں کا گانا مقبول ہوگیا
دین اور ظاہرنے گانے میں اسلام کوپر امن مذہب اورمسلمانوں کومحبت کرنیوالا دکھایا ہے
KARACHI:
''مسلمان ہوں اور میں دہشت گرد نہیں'' کینیڈا کے مسلمان نوجوان گلوکاروں کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔
دین اور ظاہر نامی نوجوان گلوکاروں نے ''مسلمان ہوں اور میں دہشت گرد نہیں'' گانے کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے اب تک 7.8ملین سے زائد لوگ دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں، دین اسکواڈ نامی 2 نوجوانوں پر مشتمل اس ریپر بینڈ کے گانے میں مسلمان ہوں اور میں دہشت گرد نہیں کے بولوں پر مبنی وڈیو میں اسلام کو ایک پر امن مذہب اور مسلمان کو ایک محبت کرنے والے انسان کے پیغام کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ دونوں نوجوانوں نے اپنے شاندار پیغام کے ذریعے نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ ریپنگ اور میوزک کے دیوانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔