سکسز کرکٹ کامران اکمل کی زیر قیادت قومی ٹیم کراچی سے ہانگ کانگ روانہ

دو روزہ ٹورنامنٹ 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

دو روزہ ٹورنامنٹ 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ فوٹو : فائل

LONDON:
سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے قومی کرکٹ ٹیم گذشتہ شب کراچی سے ہانگ کانگ روانہ ہوگی، قیادت کے فرائض وکٹ کیپر کامران اکمل انجام دیں گے۔


دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل، حماد اعظم، اویس ضیا، یاسر شاہ، جنید خان اور تنویر احمد شامل ہیں۔ دو روزہ ٹورنامنٹ 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ شریک ٹیموں کو دو گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے،اے میں ہانگ کانگ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جبکہ بی میںپاکستان، سری لنکا، بھارت اور ہالینڈ شامل ہیں۔ افتتاحی روز پاکستانی ٹیم ہالینڈ، بھارت اور سری لنکا کے خلاف میچز کھیلے گی، ایونٹ کے دوسرے اور آخری دن پوزیشنز اور ٹرافی میچز کھیلے جائیں گے۔دریں اثنا کپتان کامران اکمل نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز میں اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے گی ۔
Load Next Story