نتھیا گلی کے جنگل میں چیتے نے 10 سالہ بچے کو مار ڈالا
پانچویں جماعت کا طالبعلم اظہر مویشی چرا رہا تھا کہ چیتے نے حملہ کردیا
نتھیا گلی کے گاؤں مکول بالا میں چیتے نے 10 سالہ بچے مار دیا جو گلیات کے جنگلات میں چیتے کے حملے سے 5 ویں ہلاکت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نتھیا گلی کے گاؤں مکول بالا کے جنگل میں پانچویں جماعت کا طالبعلم اظہر مویشی چرا رہا تھا کہ اس پر چیتے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 سالہ طالبعلم موقع پر ہی چل بسا۔ ذرائع کے مطابق چیتے نے حملے میں اظہر کی گردن توڑ دی اور لاش جنگل لے جانے کی کوشش کی جس پر مقامی افراد کے پیچھے دوڑنے پر چیتا بچے کی لاش چھوڑ کر بھاگ گیا۔