پاکستان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے بنگلا دیش

حزب اختلاف کے رہنماؤں کی پھانسی پر پاکستانی حکومت کے رد عمل پر بنگلا دیش نے پاکستانی ہائی کمشنر سے احتجاج کیا

حزب اختلاف کے رہنماؤں کی پھانسی پر پاکستانی حکومت کے رد عمل پر بنگلا دیش نے پاکستانی ہائی کمشنر سے احتجاج کیا۔

بنگلا دیش کا کہنا ہےکہ جنگی جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا دینا ہمارا اندرونی معاملہ ہے لہٰذا پاکستان کو ان معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز بنگلا دیش میں حزب اختلاف کے دو رہنماؤں صلاح الدین قادر اور علی احسن مجاہد کو پھانسی دیئے جانے پر پاکستان کی تشویش پر بنگال حکومت نے ڈھاکا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر شجاع عالم کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے وزیر برائے امور خارجہ شہریار عالم نے کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا دینا ہمارا اندرونی معاملہ ہے لہٰذا ہمارے داخلی معاملات کا احترام کیا جائے اور ان میں پاکستان کو مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے دو رہنماؤں صلاح الدین قادر اور علی احسن مجاہد کو سزائے موت دی گئی تھی جس پر پاکستان نے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا جب کہ چیرمین تحریک عمران خان نے حسینہ واجد کو خط لکھ کر پھانسی پر ریاستی قوانین سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Load Next Story