خوراک کی برآمدجولائی تااکتوبر8فیصدکم رہی

جولائی تااکتوبر 2015 کے دوران فوڈ گروپ کی برآمد8.17 فیصدکمی سے 1ارب 10کروڑ 71لاکھ 57ہزار ڈالر رہی،اعدادوشمار

جولائی تااکتوبر 2015 کے دوران فوڈ گروپ کی برآمد8.17 فیصدکمی سے 1ارب 10کروڑ 71لاکھ 57ہزار ڈالر رہی،اعدادوشمار فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان سے فوڈ گروپ کی برآمدات گزشتہ ماہ 4.72 فیصد کمی کے نتیجے میں 32کروڑ 86لاکھ 54 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 31کروڑ 31لاکھ 29 ہزار ڈالر رہ گئی۔


پاکستان بیوروشماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر2015 میں چاول کی برآمد 4.64 فیصدکمی سے 14کروڑ 74لاکھ 91 ہزار ڈالر، مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد3.81 فیصد کے اضافے سے 3کروڑ 56لاکھ 81 ہزار ڈالر،پھلوں کی 5.7 فیصد بڑھ کر 2کروڑ 56لاکھ 89 ہزار ڈالر، سبزیوں کی برآمد 68.77 فیصد بڑھ کر 1کروڑ6لاکھ 53ہزار ڈالر،گندم کی 100فیصد کے اضافے سے 2 لاکھ 1ہزار ڈالر، مصالحوں کی 9.57 فیصد کے اضافے سے 56لاکھ 66 ہزار ڈالر، تیلداربیج کی 44.55فیصدکمی سے 18لاکھ 10 ہزار ڈالر، گوشت اور اس کی مصنوعات 13.78 فیصداضافے سے 1کروڑ 90لاکھ 56 ہزار ڈالر اور دیگر فوڈ آئٹمز کی برآمد 18.41 فیصد کے اضافے سے 1کروڑ 90لاکھ 56 ہزار ڈالر رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تااکتوبر 2015 کے دوران فوڈ گروپ کی برآمد8.17 فیصدکمی سے 1ارب 10کروڑ 71لاکھ 57ہزار ڈالر رہی، اس دوران چاول کی برآمد 6.37 فیصد، مچھلی 10.84 فیصد، پھل12.58 فیصد، تیلدار بیج 38.42، چینی 90.57 اور دیگرفوڈ آئٹمز کی برآمد 1.29 فیصدکم رہی جبکہ سبزیوں کی برآمد میں 98 فیصد، گندم 100فیصد، مصالحوں19.59 فیصد اور گوشت وگوشت کی اشیا کی برآمد میں 36.32 فیصدکا اضافہ ہوا۔
Load Next Story