تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اسپیکرقومی اسمبلی
تحریک انصاف کے ارکان 6 چھ مہینے ایوان سے غیرحاضر رہتے ہیں اور الزام اسپیکرکو دیتے ہیں، سردارایاز صادق
KARACHI:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف پر برس پڑے اور کہا کہ تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور کوئی رعایت کی توقع بھی نہ رکھی جائے۔
قومی اسمبلی کے معمول کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن عارف علوی نے جب کھڑے ہوکر یہ کہا کہ انہیں ایوان میں بل پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ان پر برس پڑے اور کہا کہ آپ کےارکان قائمہ کمیٹیوں کےاجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے، 6 چھ مہینے ایوان سے غیرحاضر رہتے ہیں اور الزام اسپیکر کو دیتے ہیں، ایوان میں آکر کام کریں تو کام ہوگا اب باتیں بنانا چھوڑدیں جہاں تک بل روکنے کا معاملہ ہے توانہوں نے تحریک انصاف کا کوئی بل نہیں روکا لیکن تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران باہر جاکر میڈیا پربات کرتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بھرپورغصہ اتارتے ہوئے کہا کہ کل میرے بارے میں حقائق کے منافی باتیں کی گئیں اگرآپ کی جگہ میں ہوتا تو تحریک انصاف کے کل کے بیان کے بعد مخالفت کرتا، جتنا مجھ پرحملے کریں گے اتنا قواعد کے مطابق چلوں گا، کچھ ارکان بل پیش کرنے سے پہلےمیڈیا سےکہتے ہیں کہ انہیں اجازت نہیں ملی خود اپنے بلوں پرتوجہ نہیں دیتےاورباتیں اسپیکرآفس کے خلاف کرتے ہیں اگرتحریک انصاف کےارکان کوبل پیش کرنا نہیں آتا تووہ بھی سکھانے کوتیارہوں۔