حق پرست اراکین اسمبلی کی بلدیاتی افسران سے ملاقات
صفائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمی، شہریوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت.
KARACHI:
حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران حیدرآباد کے عوام کو ہر قسم کی پریشانی سے بچانا اور شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات ان کی ذمے داری ہے۔
ایم این اے صلاح الدین اورایم پی اے سید وسیم حسین نے بلدیہ اعلی حیدرآباد کے افسران سے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت متحدہ کا فرض ہے، حق پرست قیادت شہریوں کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور بلدیہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر شہرمیں صفائی کو یقینی بنائیں ۔
اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر حیدرآبادکے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف نے لطیف آباد کے مختلف علاقوںکے دورے میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور معززین سے ملاقاتیں کیں۔