محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 میں 90 روز کی توسیع کردی
سادہ لباس گارڈز کے اسلحہ لے کر چلنے، گاڑیوں میں ہوٹر، فینسی نمبر پلیٹس اور بلیو لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی
KARACHI:
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 میں 90 روز کی توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 میں 90 روز کی توسیع کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق شہر میں اسلحہ لے کر چلنے، گاڑیوں میں ہوٹر، فینسی نمبر پلیٹس اور بلیو لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرز کی گاڑیاں استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں سادہ لباس گارڈز کے اسلحہ لے کر چلنے، سیکیورٹی گارڈز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہہ لباس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔
واضح رہے محکمہ داخلہ سندھ نے 19 اگست کو 3 ماہ کے لیے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی جو 19 نومبر کو پوری ہوچکی تھی۔