پاکستان کا اونٹ سوارفوجی بینڈ ڈیزرٹ رینجرزکے لیے باعث فخرروایتی حریف بھارت پربرتری
یہ بینڈ ہمارے فوجیوں کیلیے فخر کا باعث ہے جوخصوصاً روایتی حریف بھارت کیخلاف برتری رکھتا ہے،محمد حسین
پاکستان ڈیزرٹ رینجرزکے اونٹ سوارفوجی بینڈنے پہلی مرتبہ مارچ میں اسلام آبادمیں یوم پاکستان کی پریڈکے دوران دھنیں بکھیرکرخوب داد وصول کی۔
اس بینڈ کو گزشتہ سال گشت کیلیے جدید گاڑیاں آنے کے باعث سیکڑوں اونٹوں کو فارغ کرنے کے بعد تشکیل دیا گیا۔ اسلام آباد میں پرفارمنس کے بعد اب اس بینڈ کو بہاولپور کے مشرق میں 100 کلومیٹر دور موج گڑھ میں تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ روزانہ ایک بھرپور بین الاقوامی کیریئرکیلیے تیاری کی مشق کرتے ہیں۔
بانسری بجانے والے محمد حسین نے بتایاکہ اونٹ پربیٹھ کرتھیلا بانسری بجانا انتہائی مشکل کام ہے لیکن ہم نے یہ فن سیکھ لیا ہے۔ ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل عبدالرزاق نے بتایاکہ یہ بینڈ ہمارے فوجیوں کیلیے فخر کا باعث ہے جوخصوصاً روایتی حریف بھارت کیخلاف برتری رکھتا ہے۔ بھارت بھی اس بات کوتسلیم کرتاہے کہ اس کے پاس اونٹ سوار فوجی بینڈ نہیں ہے۔