روس نے ترکی سے جنگ کا خطرہ مسترد کردیا

روس کا ترکی سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر خارجہ سرگئی لاروف

گزشتہ روز ترکی نے روس کا جنگی طیارہ تباہ کردیا تھا فوٹو: فائل

روس کے وزیر اعظم سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ تمام تر حالات و واقعات کے باوجود روس کا ترکی سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔

ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کی جانب سے گزشتہ روز روس کا طیارہ تباہ کئے جانے کے باوجود ترک عوام کے لئے ہمارے جذبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس لئے روس کا ترکی سے کسی بھی قسم کی جنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔


دوسری جانب روس نے شام میں داعش کے جنگجوؤں کو سرکاری فوج کے خلاف برسرپیکار مسلح ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے تیز کردیئے ہیں۔ شام میں جنگی صورت حال پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام کے صوبے لتاکیا میں پہاڑی علاقوں پر کم از کم 12 فضائی حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی نے روس کا جنگی طیارہ تباہ کردیا تھا جس کے بعد روس نے ترکی کو داعش کا حمایت قرار دے دیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3firiv_russian-turkey-displeasure_news
Load Next Story