داعش نے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

داعش کی دھمکی کے بعد فرانس میں ازسرنو سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مقامات پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

داعش کی دھمکی کے بعد فرانس میں ازسرنو سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مقامات پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، فوٹو ڈیلی میل

پیرس کو بد ترین دہشت گردی کا نشانہ بنانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے ایک نئی ویڈیو میں فرانس پر ایک بار پھر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر حالت میں کامیابی ملے گی۔

چہرے پر نقاب پہنے اور اسلحہ ہاتھ میں لیے داعش کے جنگجو کا نئی ویڈیو میں دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فرانس میں نئے حملوں کی لہر جلد آئے گی اور بھر پورتباہی مچائیں گے۔ فرنچ زبان میں بات کرتے ہوئے جنگجو نے کہا کہ اس کا تعلق فرانس سے ہے اور وہ یہاں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔


ویڈیو میں نقاب پوش جنجگو نے فرانسیسی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد آرہے ہیں اوراپنے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کردیا جائے گا۔ جنجگو کا فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے فرانکوئیس تم نے داعش کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے تو سن لو تم جیت نہیں سکتے ، تم جیتنے کے قابل نہیں ہو، تم نے اپنے لوگوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے لیکن یاد رکھو فتح ہماری ہوگی۔

اس نئی ویڈیو نے ایک بار پھر سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچادی ہے جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے عوامی مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پیرس میں داعش کی جانب سے 5 مقامات پر حملے کیے گئے جس میں 130 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story