کراچی میں بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے فوج تعینات کرنے کی درخواست
کراچی میں پولنگ کے دوران پاک فوج کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں، سندھ حکومت کا خط
LONDON:
سندھ حکومت نے شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن سے باضابطہ درخواست کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت پولنگ کے دوران 7ہزار 400 سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے، اس لئے شہر میں پاک فوج کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس میں 70 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندوں کا براہ راست انتخاب کریں گے۔