بھارتی حکومت نے پاکستان سے سری لنکا میں کرکٹ سیریز کی اجازت دیدی راجیو شکلا
پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا میں سیریز 15 دسمبر سے ہو سکتی ہے، راجیو شکلا
انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا میں سیریز 15 دسمبر سے ہو سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 5 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
راجیو شکلا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز اگلے برس انگلینڈ میں ہو گی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات دبئی میں گزشتہ ہفتے طے پا گئے تھے۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے برس پاکستان نے جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور پاک بھارت سیریز ٹیسٹ سیریز کے لئے اسی دوران کوئی وقت طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے بھی سری لنکا میں بھارت کے ساتھ محدود اوورز کی کرکٹ سیریز کھیلنے کی منظوری دے دی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے بھارت کے ساتھ سیریز کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء کر صرف محدود اوور کی کرکٹ سیریز کھیلی جائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام چاہتے تھے کہ یہ پیسوں کا معاملہ ہے اس لئے بے شک بھارت میں ہی سیریز ہو ہمیں جانا چاہیئے تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے فنڈز کا رونا دھونا اپنی جگہ لیکن کسی ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیئے جہاں عزت نہ ہو، کھیل کے ساتھ پاکستان کا وقار مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے سری لنکا ایک موزوں مقام ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔