پولیوٹیموں پرحملوں میں ملوث دہشت گرد پشاور سے گرفتار

گرفتاردہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو کہ مانسہرہ کا رہائشی ہے، سی ٹی ڈی

گرفتاردہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو کہ مانسہرہ کا رہائشی ہے، سی ٹی ڈی. فوٹو: فائل

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد سراج عرف امیر صاحب کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو کہ مانسہرہ کا رہائشی ہے جب کہ گرفتار دہشت گرد نے ایبٹ آباد میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔
Load Next Story