بھارت میں بلیک فرائیڈے پر ساس بھی برائے فروخت

ساس برائے فروخت ہے، عمر تقریباً 60 سال، آواز اتنی میٹھی کہ ہمسایوں کو بھی قتل کردے، بہو کا اشتہار

اگر کوئی خریدنا نہیں چاہتا تو ایک کتاب کے بدلے تبدیل کر سکتا ہے، بہو کا اشتہار۔ فوٹو: فائل

لاہور:
آپ نے بھارتی ڈراموں میں تو ساس اور بہو کو لڑتے جھگڑتے بار ہا دیکھا ہو گا لیکن بھارت میں ایک بہو نے حقیقی زندگی میں ساس کی نکتہ چینیوں سے تنگ آکر اس کے فروخت کا اشتہار ایک ویب سائٹ پر جاری کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکال لی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طرف تو پوری دنیا میں جہاں بلیک فرائیڈے پر کروڑوں لوگ آن لائن خریداری میں مصروف ہیں تو وہیں ایک بھارتی بہو نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ساس سے متعلق برائے فروخت کا اشتہار ایک ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔

اشتہار میں بہو نے اپنی ساس کی خوبیوں کا بھی خوب تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ساس اچھی حالت میں برائے فروخت ہے، عمر تقریبا 60 سال اور آواز اتنی میٹھی کہ جب بولے تو پڑوسیوں کو بھی قتل کردے۔ شیف اتنی اچھی کہ اچھے سے اچھا کھانے میں نقص نکالنے کی ماہر اور ہر اچھے کام کو مزید اچھا بنانے کے لئے مشورے دینے میں بھی استاد۔ اگر کوئی خریدنا نہیں چاہتا تو ایک کتاب کے بدلے تبدیل کر سکتا ہے۔
Load Next Story