پاکستان کو مستحکم ملک بنانے کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں اسحاق ڈار
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ قرار دینے والوں کو دفن کر دیا ہے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مستحکم، خود مختار اور خوشحال بنانے کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ملک کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے بھی کئے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ماضی میں وزیر اعظم کو بجٹ میں 42 فیصد اختیارات تھے لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے بجٹ پر اپنے اختیارات زیرو کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو خود مختار اور مستحکم ملک دینا چاہتی ہے، ہر وہ قدم اٹھا رہے ہیں جو ملک اور قوم کے لیے بہتر ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ قرار دینے والوں کو دفن کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے، مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی ادارے دوبارہ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 1992 میں بیت المال کا آغاز کیا تھا جب کہ غریبوں کے لیے انکم سپورٹ پروگرام مسلم لیگ نے ہی شروع کیا، غریب نوجوانوں کو مالی معاونت فراہم کرکے کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں بلکہ نوجوان ملک کا مستقبل اور قوم کا اثاثہ ہیں، غربت کی لائن سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو بہتر زندگی دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست نہیں ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر دور رس فیصلے کررہے ہیں، دہشت گردی کے گڑھ کو تباہ کیا جا چکا ہے جب کہ آپریشن فائنل فیز میں ہے، دہشت گردی کے مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھنیکیں گے۔