اسلام آباد میں موبائل فون سروس اچانک بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

میڈیا پر موبائل فون سروس کی خبر نشر ہونے کے بعد موبائل فون سروس بحال ہو گئی۔

میڈیا پر موبائل فون سروس کی خبر نشر ہونے کے بعد موبائل فون سروس بحال ہو گئی۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس اچانک بند ہو گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون اور قریبی علاقوں میں موبائل فون اچانک بند ہونے سے شہریوں شہریوں کو موبائل فونز سے کال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پی ٹی اے کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ میڈیا پر موبائل فون سروس کی خبر نشر ہونے کے بعد موبائل فون سروس بحال ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں موبائل فون سروس اہم تقاریب کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی جاتی ہیں جب کہ موبائل فون سروس کی معطلی کے حوالے سے عوام کو پہلے آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔
Load Next Story