شاہین ایئرکے پائلٹ کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
KARACHI:
طیارہ رن وے سے اترنے کے معاملے پرعدالت نے شاہین ائیر کے پائلٹ عصمت محمود کے وکیل کی جانب سے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی فضائی کمپنی کے پائلٹ عصمت محمود کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہنگامی لینڈنگ سے دہشت گردی کس طرح ثابت ہوسکتی ہے لہذا مقدمے میں لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں جب کہ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طیارے کے معاون پائلٹ نے نشاندہی کی ہے کہ عصمت محمود نے دوران پرواز شراب پی رکھی تھی اس لئے ان کا فعل دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عصمت محمود کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔