عامر خان کو بھارت پسند نہیں تو سعودی عرب چلے جائیں گلوکار ابھیجیت

عامر خان کے پاس جو کچھ ہے وہ ہندوؤں کا دیا ہوا ہے جو ٹکٹ خرید کر ان کی فلم دیکھتے ہیں، بھارتی گلوکار

عامر خان کے پاس جو کچھ ہے وہ ہندوؤں کا دیا ہوا ہے جو ٹکٹ خرید کر ان کی فلم دیکھتے ہیں، بھارتی گلوکار، فوٹو: فائل

بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹہ اچاریہ نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب جانے کا مشورہ دے دیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے حوالے سے آئینہ دکھایا تو کئی نامور شخصیات کو بھی ایک آنکھ نہیں بھایا جس کے بعد ان کے خلاف زہر افشانی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایک اور بھارت کے متعصب گلوکار ابھیجیت بھٹا اچاریہ نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر خان کو اپنے کھلے خط میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گلوکار ابھیجیت کا کہنا تھا کہ عامر خان کو بھارت نے سپر اسٹار بنایا ہے جہاں ہندو اکثریت میں رہتے ہیں اسی لیے آج ان کے پاس جو کچھ ہے وہ ہندوؤں کا دیا ہوا ہے کیوں کہ وہی ٹکٹ خرید کر عامر خان کی فلمیں دیکھتے ہیں تاہم اب میں کبھی بھی اپنی کمائی سے عامر خان کی کوئی فلم نہیں دیکھوں گا۔


اپنے زہر آلود خط میں گلوکار نے کہا کہ عامر خان منافق ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب چلے جائیں جہاں ان کی اہلیہ کرن خود کو محفوظ سمجھیں گی۔

واضح ر ہے کہ عامر خان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے جس کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے ان کے گھر پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3fw1lz_abhijeet-said-to-amir-khan-go-to-saudi-arab_news
Load Next Story