لاہورایئرپورٹ پرشدید دھند میں بھی طیاروں کی لینڈنگ کا نظام نصب

آئی ایل ایس تھری سسٹم کے ذریعے شدید دھند کے دوران بھی جہاز ائیرپورٹ پرلینڈ کرسکیں گے۔

آئی ایل ایس تھری سسٹم کے ذریعے شدید دھند کے دوران بھی جہاز ائیرپورٹ پرلینڈ کرسکیں گے۔ فوٹو:فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرآئی ایل ایس تھری سسٹم کاافتتاح کردیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرقطرکی حکومت کی جانب سے تحفے میں دیے گئے آئی ایل ایس تھری سسٹم کا افتتاح کردیا۔ آئی ایل ایس تھری سسٹم کے ذریعے شدید دھند کے دوران بھی جہاز ائیرپورٹ پرلینڈ کرسکیں گے۔

دوسری جانب سسٹم کے افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری دورے پربرطانیہ روانہ ہوگئے جہاں وہ برطانوی حکام اورمختلف اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ملیں گے۔ اپنے دورے سے قبل ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ و معاشی تعلقات موجود ہیں اوراس دورے سے ان تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔
Load Next Story