سوئی سدرن کے سابق ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

14 روزہ ریمانڈ کے دوران تحقیقات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے،احتساب عدالت کی ہدایت

14 روزہ ریمانڈ کے دوران تحقیقات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے،احتساب عدالت کی ہدایت. فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
احتساب عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شعیب صدیقی اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زبیر صدیقی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر نے کرپشن الزامات پر مزید تفتیش کے لئے سابق ایم ڈی سوئی سدرن شعیب وارثی اور ڈی ایم ڈی زبیر صدیقی کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کے خلاف 5 سے زائد کرپشن ریفرنسز دائر ہیں جن سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے اس لئے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے نیب کے تفتشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 14 روزہ ریمانڈ کے دوران تحقیقات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل رینجرز نے سابق مشیر پیٹرولیم اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لیاتھا جن کی نشاندہی پر رینجرز نے شعیب وارثی اور زبیر صدیقی کو حراست میں لیا اور انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دوران ملازمت غیرقانونی ٹھیکے دیئے اور غیرقانونی طور پر کروڑوں روپے کمائے۔
Load Next Story