پرویز مشرف کی آمریت نواز شریف کی آمریت سے بہتر تھی عمران خان

پولیس کو اس برے طریقے سے کبھی استعمال نہیں کیا گیا جس طرح شریفوں کے دور میں استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان

بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی آمریت نواز شریف کی آمریت سے بہتر تھی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، انتخابی مہم چلانے پر میرے خلاف 2 ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اس برے طریقے سے کبھی استعمال نہیں کیا گیا جس طرح شریفوں کے دور میں استعمال کیا جا رہا ہے۔






عمران خان نے مزید کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی آمریت نواز شریف کی جمہوریت کی آڑ میں آمریت سے بہت بہتر تھی۔



پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی سریز کا ایوارڈ مشترکہ طور پر نواز شریف اور نجم سیٹھی کو ملنا چاہیئے۔

Load Next Story