دبنگ خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ 15 روز میں ہی بھارت میں 203 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے

فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ 15 روز میں ہی بھارت میں 203 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' نے باکس آفس پر 203 کروڑ سے زیادہ کمائی کرکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''تھری ایڈیٹس '' کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں جب کہ فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ کر 200 کروڑ اپنے نام کرلیے ہیں۔


سلمان خان کی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' نے 15 روز میں ہی بھارت میں 203 کروڑ سے زائد کمائی کرکے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی فلم''تھری ایڈیٹس'' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے یہی نہیں فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زائد کمائی کرچکی ہے جب کہ رواں سال سلو میاں کی ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں مجموعی طور پر 1000 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہیں۔



واضح رہے کہ فلم ''پریم رتن دھن پایو'' میں سلمان خان اور اداکارہ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 12 نومبر کو ریلیز کی گئی تھی۔
Load Next Story