کراچی میں 4 غیرملکی دہشت گرد گرفتار اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
چاروں کا تعلق افغان طالبان سے ہے اور یہ افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لے کر آئے تھے، سی ٹی ڈی
KARACHI:
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ولیکا چورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی بر آمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مصدقہ اطلاعات پر اورنگی کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے انہوں نے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھار تعداد میں اسلحہ اوردستی بم کے علاوہ خودکش جیکٹس بھی برآمد کئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران،محمد رحیم،تاج محمد اور راحت عمر کے نام سے ہوئی ہے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق افغان طالبان سے ہے اور یہ افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لے کر آئے تھے۔