سود کے حق میں بیان دینے پرصدرممنون حسین کو فوری معافی مانگنی چاہئے سراج الحق
وزیراعظم نواز شریف نے لبرل پاکستان کی بات کرکے امریکا کو خوش کیا ہے، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سود کے حق میں بیان دینے پر صدر مملکت ممنون حسین کو فوری معافی مانگنی چاہئے۔
بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسی کے خلاف لاہورکے مال روڈ میں دھرنے سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ بنگلادیش میں قربانیاں دینے والوں نے نظریہ توحید کے خاطرجان کی قربانی دی،1971 میں پاکستان سے پیارکرنے والے نا کسی لالچ میں آئے اور نا ہی خوف کاشکار ہوئے، 1971 کی جنگ میں 10 ہزارسے زائد لوگ پاکستان کی بقا کے لیے قربان ہو گئے۔
جماعت اسلامی کے شہید رہنماؤں کی جدوجہد زمین کے ٹکڑے کے لئے نہیں تھی، بنگلا دیش میں جب بھی عوامی الیکشن ہوا جماعت اسلامی بڑی قوت بن کرابھرے گی، ہماری جدوجہد رنگ لائے گی، ہماری جدوجہدسے بنگلا دیش اسلامی بنگلا دیش بنے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے بنگلادیش میں پھانسی کے معاملے پرحکومت سے بات کی تھی، بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے پھانسیوں پر حکومت پاکستان نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور شہادت کو جرم بنادیا۔ پاکستان کے حکمران ان کی موت کا تماشا دیکھتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگ اسلامی پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے لبرل پاکستان کی بات کرکے امریکا کو خوش کیا ہے۔ سودکے حق میں بیان دینے پر صدر مملکت کو فوری معافی مانگنا چاہئے۔