کراچی میں جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد حیران کن ہے خواجہ سعد رفیق

الیکشن کمیشن ایسے ضابطہ اخلاق نہ بنائے جس کی پاسداری ناممکن ہوجائے اور وہ ٹوٹ جائیں،وفاقی وزیر ریلوے

سراج الحق واضح کریں کہ دائیں بازو کی پارٹی لبرل جماعت کے ساتھ کیسے ہے ان کو لبرل پارٹی سے اتحاد مبارک ہو،خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاستدانوں کےلئے نا قابل قبول ضابطہ اخلاق نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں کیونکہ کوئی ضابطہ اخلاق قائدین کو ووٹرز کے ساتھ رابطوں سے نہیں روک سکتا،


پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو ووٹرز سے رابطے کا حق نہ دینا عجیب بات ہے جب کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان سراج الحق کو انتخابی ریلی سے روکنا اچھی بات نہیں،الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پرنظر ثانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایسے ضابطہ اخلاق نہ بنائے جس کی پاسداری ناممکن ہوجائے اور وہ ٹوٹ جائیں ۔

کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی مشترکہ ریلی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد حیران کن ہے، سراج الحق واضح کریں کہ دائیں بازو کی پارٹی لبرل جماعت کے ساتھ کیسے ہے ۔ سراج الحق کو لبرل پارٹی سے اتحاد مبارک ہو لیکن اپنی نظریاتی اساس واضح کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں اور ریلیوں میں عوام رہنماؤں کو دیکھنے آجاتے ہیں لیکن ووٹ اسے ہی دیتے ہیں جوعوام کے لئے کام کرے اور کراچی میں عوام ووٹ اسے دیتے ہیں جو عوام کا ساتھ دے۔
Load Next Story